عبداللہ بن عمرو بن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: چارخصلتیں جس میں ہوں گی وہ پکا منافق ہوگا اور جس میں ان چاروں میں سے کوئی ایک بات ہوگی اس میں نفاق کی ایک خصلت ہو گی جب تک وہ اس کو چھوڑ نہ دے ۔امانت میں خیانت، بات بات پر جھوٹ بولنا، عہد توڑنا، اورجھگڑے کے وقت گالیاں دینا۔ سفیان کے ساتھ شعبہ نے بھی اس حدیث کو اعمش سے روایت کیا ہے۔